
کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج جمعہ سے
ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم، کولکتہ میں شروع ہوگا۔ بھارت میں پہلی مرتبہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
میزبان ٹیم بھارت کو سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے، اندور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اننگز اور 130 رنز سے فتح حاصل کی۔ اس سے قبل بھارت ٹیم نے مہمان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔
بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کرینگے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔














