
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 56واں اجلاس آج جمعہ کو سہ پہر 3 بجے
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔
ذرائع کی مطابق اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس، کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلئے ماڈل آئین، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے قیام اور حدود کے تعین، پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری، پی سی بی سٹریٹیجک پلان، بگٹی اسٹیڈیم، پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو وسیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔




































