ملک میں مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرارہے رواں ہفتےمہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک

بھر میں مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد اضافے سے مجموعی طور پر 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران 27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے، ڈھائی کلوگرام گھی کا ٹن 30 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا۔
مٹن، دہی و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1 روپے کمی ہوئی، ایل پی جی، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔