حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14اور آخری تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے کیا جاتاہے۔