عالمی منڈی میں خام تیل کے فی بیرل نرخ 2 ڈالر سے زائد گر گئے

نیویارک (تجارت ڈیسک):عالمی منڈی میں خام تیل کے فی بیرل نرخ 2 ڈالر سے نیچے گر گئے،ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے نرخ گیارہ ماہ کے کم ترین سطح پر آ

گئے۔پیر کو چین کی زیرو کووڈ پالیسی کے باعث تیل کی طلب میں کمی آنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں کروڈ کے نرخ مزید گرگئے۔
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں برنٹ کروڈ کے مستقبل کی خریداری کے سودے 2.16 ڈالر (2.6 فیصد)کمی کے ساتھ 81.16 ڈالر فی بیرل پر طے پائے جو11 جنوری 2022 کے بعد برنٹ کے کم ترین نرخ ہیں۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ کے سودے 2.08 ڈالر (2.6فیصد)کمی کے ساتھ 73.82ڈالر فی بیرل پر طے پائے جو کہ ڈبلیو ٹی آئی کے 27 دسمبر 2021 کے بعدکے کم ترین نرخ ہیں ،گزشتہ ہفتے دونوں بنچ مارک کروڈ کے نرخ دس ماہ کی کم ترین سطح پر تھے ، ہفتہ وار بیرل نرخ میں 4.6 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ میں 4.7 فیصد تک کمی آئی۔