
اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ستمبر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے
الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 13پیسے فی یونٹس کمی کی منظوری دے دی ۔
جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے 5روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین ، 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا




































