
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ۔ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح
0.74فیصد کا مزید اضافہ ہو اہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24فیصد پر پہنچ گئی ہے ،
جمعہ کے روزادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.74فیصد کا مزید اضافہ ہواہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24فیصد ہوگئی، پیاز، آلو اور چائے سمیت 22اشیاءمہنگی، 14سستی ہوئیں اور 15اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 27.16فیصد مہنگاہوا، آلو5.31فیصد، چائے 4.62فیصداور چینی 3.6فیصد مہنگی ہوئی، انڈے 2.13فیصد ، چکن 1.98فیصد اور جلانے والی لکڑی 1.21فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر6.37فیصد، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی سستا ہوا، آٹا، ایل پی جی اور لہسن بھی سستے ہوئے۔




































