
کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کوسب سے زیادہ اصلاحات کر نے پر 'ٹاپ
ریفارمر 'کا درجہ دے دیا۔عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گےپاکستان " ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس " میں گزشتہ 15سال میں پہلی بار اصلاحات کے ذریعے 11 درجے بہتری کے بعد 136 ویں نمبر پر آگیا تھا، رواں سال ورلڈ بینک نے 9 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سے اصلاحات کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق اس سال پاکستان نے 6 مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول، بجلی کی فراہمی کا حصول اور پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت شامل ہے۔
عالمی بینک نے تسلیم کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی حکومت کے کمپیوٹرائزڈ پنجاب اراضی ریکارڈ کی وجہ سے جائیداد کے اندراج کے معاملے میں بہتری آئی ہے۔عالمی بینک کے صدر 31 اکتوبر کو ڈیوڈ میل پاس اسلام آباد آئیں گے۔اس حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ حکام نے بتایاکہ متوقع طور پر ورلڈ بینک کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کاروباری اصلاحات کاری کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔














