تاجروں کا 29اور30اکتوبرکو ملک گیر شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک ) ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں29اور30اکتوبرکو

ملک گیر شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد کاروبار بند ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر محمد علی میاں، خالد پرویز، بابر محمود ،مجاہد مقصود بٹ، محبوب علی سرکی، رزاق ببر، حاجی حنیف، عاصم انعام مگوں، خواجہ اعجاز ،زبیر احمد انصاری، محمد ارشد بھٹی، شیخ آصف اقبال، باﺅ محمد بشیر،لیاقت سیٹھی اورسلیم رحمانی سمیت دیگر نے ہ لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ 

تاجر رہنمااو ¿ں نے کہا کہ ایف بی آر کوپیش کئے گئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے نکات پر ہی مذاکرات ہوں گے ،حکومت اپنے فیصلے واپس لے تو تاجر اپنی ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کر سکتے ہیں،ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،تاجرصرف اپنے مسائل کے حل کےلئے باہر نکل رہے ہیں، جائز مطالبات حل نہیں کئے تو اس سے دو قدم آگے بڑھ کر لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا ۔

 اشرف بھٹی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود تاجر ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں لیکن اب ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد کاروبار بند ہو گیا ہے اور اب ہمارے لئے اخراجات کرنا بھی محال ہو گیا ہے ۔

تاجر وں کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تاجروں نے حکومت اور ایف بی آر کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ معاشی بدحالی اور کاروبار کی بدترین صورتحال کے باوجود حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں 29اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہو گی ۔تاجر رہنما و ¿ں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور نہ کسی کوئی اختلاف ہے ہم صرف تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے باہر نکل رہے ہیں۔