
اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے موبائل ایپ ”درست دام“ کا افتتاح کر
دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( این آئی ٹی بی) میں ایک تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے موبائل ایپ ”درست دام“ کا افتتاح کیا۔ ”درست دام“ ایپ کی مدد سے اسلام آباد کے شہری روزانہ ضروری اشیائے خوردونوش کی قمتیں جان سکیں گے جن میں فروٹ، سبزیاں اور پولٹری پراڈکٹس شامل ہیں ۔
اس ایپ کی ذریعے شہری ناجائز منافع لینے والوں کے خلاف شکایت بھی درج کرا سکیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ درست دام ایپ ٹرانسپرنسی اور گڈ گورنس میں مدد گار ثابت ہو گی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ ایسے اقدامات پورے پاکستان میں ہونے چاہیئں۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے ”درست دام“ ایپ بنانے پر این آئی ٹی بی کو سراہا۔




































