
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ
انشورنس کمپنیاں افغان ٹرانزٹ سامان کی ضمانتوں کے سلسلے میں ضروریات اور فیس کی شرط کی مناسب طریقے سے تعمیل کویقینی بنائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ انشورنس کمپنیاں افغان ٹرانزٹ سامان کی ضمانتوں کے سلسلے میں ضروریات اور فیس کی شرط کے ساتھ مناسب طریقے سے تعمیل نہیں کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اداروں کو خبردارکیا جاتا ہے کہ وہ اپنے طریقہ کار اور اپنے نظام کو فوری طور پر درست کریں۔




































