
اسلام آباد (ویب ڈسیک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بلوچستان میں تجارتی سہولیات فراہم کرنے
کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 21 کے ایک سینئر افسر کو خصوصی طور پر اپریزمنٹ اینڈ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی نگرانی کے لیے بلوچستان میں میں چیف کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے ایک ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ (پریونٹیو) کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے۔ مختصر موجودہ سٹاف اور لاجسٹکس کے ساتھ انٹی اسمگلنگ یونٹس تشکیل دیئے گئے ہیں اور طویل اور غیر محفوظ پاک افغان سرحدپرعملے کو تعینات ت کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے بلوچستان میں ڈرائی پورٹ اور کسٹم بارڈر اسٹیشنوں سے کسٹم کلیئرنس کے کام کو تیز ترکرنے اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ، اپریزمنٹ کوئٹہ بھی قائم کیا گیاہے۔














