سونا 400روپے سستا،فی تولہ 86600 روپے کاہوگیا

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی  فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے 86600   

 روپے ہوگئی ۔فی 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کی کمی سے 74245 روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ  میں سونا 13 ڈالر کمی کے بعد سونا1481 ڈالر فی اونس کی سطح پررہا۔ چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی  1220 روپے فی تولہ میں فروخت  جاری رہی۔