اپوزیشن کو سانحہ مچھ کے لواحقین سے کوئی ہمدردی نہیں ہے،ڈاکٹرشہبازگل

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر

شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیلبری کوئین اور پرچی والے چیئرمین سیاسی حربے ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر میتوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ جو گھر کے جنازوں اور میتوں پر سیاست کے عادی ہوں کوئٹہ میں سیاست ان کیلئے کوئی بڑی بات نہیں۔ مچھ سانحہ پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ ہم میتیوں پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
ہزارہ کمیونٹی پر ہمیشہ ظلم و زیادتیاں کی گئیں ہیں جن کے ازالے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مچھ سانحے کے لواحقین کو مکمل انصاف دلوانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا پرچی نکلنے پر چیئرمین بننے والے بلاول زرداری نابالغ سیاستدان ہیں کرپشن کے پئسوں پر پروان چڑھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سانحہ عباس ٹاﺅن، سمیت کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں لیکن بلاول زرداری نے کبھی جانے کی زحمت نہیں کی۔ کراچی میں نقیب اللہ محسوس کے قتل کے خلاف ورثا کئی دنوں سے سراپا احتجاج رہے لیکن پرچے والے چیئرمین وہاں جانے کی بھی زحمت نہیں کی تھی۔ میاں مفرور اپنے والدہ کے جنازے پر نہیں آئے تھے مگر لاشوں پر سیاست کرنے کے لئے اپنی بیٹی کو مچھ بھجوا دیا۔ قومی سانحات کو اپنی گندی سیاست کی نظر کرنا نااہل لیگ کیلئے کوئی نئی بات نہیں۔