
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے بحراوقیانوس پر درمیانے فا صلے تک مار گرانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
کر لیا۔ امریکا کا یہ میزائل تجربہ گزشتہ 4 ماہ میں دوسرا ہے۔ لاس اینجلس کی شمال مغربی وینڈین برگ ایئر فورس بیس کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی فضائیہ نے یہ میزائل تجربہ گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے کیا۔
پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رابرٹ کریور نے بتایا کہ یہ میزائل 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس تجربے سے حاصل کیے گئے اعدادوشمار اور سیاق و سباق سے محکمہ دفاع کے مستقبل میں درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ ممکن ہے کہ اس میزائل تجربے سے شمالی کوریا کو پیغام دیا گیا ہو کیونکہ شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک اور میزائل تجربہ کرنے کا عندیہ دیا۔














