
اسلام آباد (ویب ڈیسک،فوٹو فائل) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ
بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ترکیے حکومت وقوم ہماری محسن ہے، ترکیے وفد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے دوستوں کو کوئی امکان نظرآیاہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات ہوسکتی ہے، اگر ہمارے دوست کابل سے کوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفرکر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کوانکار نہیں کرسکتے۔وزیردفاع نے کہاکہ ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کے مشکور ہیں، طالبان زبانی کلامی مسائل مانتے تھے مگر لکھ کردینے کو تیار نہیں تھے،،کابل کی حکومت ایک اکائی نہیں ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ جب کابل میں طالبان کامیاب ہوئے تو میں نے جو بیان دیا اس پرپچھتاوا ہے،آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ستائیسویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آئے گی جو اس میں رہ گیا ہے وہ اس میں آجائئے گا۔














