کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے       آبنائے ہرمز سے دو جہاز فیلڈ مارشل عاصم منیر اوراسحاق ڈار کی کوشش سے گزرے : وزیر اعظم       پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا       ایران کو امریکا کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں، صدر مسعود پزشکیان کا پیغام       پاک افغان سرحد پر ددراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، 8 دہشت گرد مارے گئے    :تازہ ترین
جمعرات ۰۲ ، اپریل ، ۲۰۲٦
  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول

 رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲۴۳۲
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

شعرا کرام

خبریں

آبنائے ہرمز سے دو جہاز فیلڈ مارشل عاصم منیر اوراسحاق ڈار کی کوشش سے گزرے : وزیر اعظم

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، جو فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب

وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں سے کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔

خطے میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے، اور ڈپٹی وزیرِ اعظم بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور یہ کوششیں اب بھی جاری ہیں کیونکہ اس جنگ سے ملک کو شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات کی وجہ سے ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے تاہم پارلیمنٹیرینز نے تیل کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں تعاون کیاجس پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا خصوصی شکریہ۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق نے صرف تین ہفتوں میں پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹ کی، جبکہ وزرائے اعلیٰ نے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں غریب کو تحفظ دینا اور اشرافیہ کو قربانی کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبے وہ اقدامات کریں جو قومی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو محفوظ رکھیں، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ کابینہ نے دو ماہ کی تنخواہیں رضاکارانہ طور پر سرنڈر کر دی ہیں۔

شہباز شریف نے عوام، زرعی شعبے اور گڈز ٹرانسپورٹ کو تحفظ دینے کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آخر میں انہوں نے زور دیا کہ مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے وفاق اور تمام صوبے مل کر وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔

Twitter
  • اگلا

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲۴۳۲
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

  • رابطہ
  • شعروادب
  • انٹرویو
  • بلاگ
  • رائٹرزفورم
  • بچوں کی محفل
  • تجارت
  • فن و فنکار
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • سچی کہانیاں
  • دسترخوان
  • سماجی سرگرمیاں

© ۲۰۱۹ جملہ حقوق محفوظ ہیں. رنگ نو

  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول