لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

کے قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عائشہ، 14 سالہ مفرہ، 12 سالہ منیب اور 45 سالہ شاہد شامل ہیں۔ واقعے میں 8 سالہ مناہل اور 18 سالہ سمنہ زخمی بھی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک فلیٹ کے اندر پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔