
لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے والدین نے تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




































