
لطیف النساء
صبح ہی صبح صالح آصف کراچی سے میتھ کا جادوگر سبحان اللہ!جس نے مائیکروسافٹ کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ کراچی کے
ہزار مسائل کے باوجود یہ نوجوان دنیا کا سب سے طاقتور سافٹ وئیر بنانے میں کامیاب ہو گیا اور اس نے انقلابی کر سر اور انقلابی اے آئی ٹول کی بنیاد رکھی جس کی مارکیٹ ویلیو آج 29.3 بلین ڈالر تک ہے۔ یہ ہیرو اصل میں ہمارے لڑکوں کے لیے ایک مثال ہے کہ ارادے اگر مضبوط ،عزم پختہ ہوں تو کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے ۔
نہیں نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
آپ نے انٹرنیشنل اولمپیاڈ آئی ایم او دنیا بھر کے ذہین ترین طلباء کو پیچھے کرکے پاکستان کا نہ صرف وقار بلند کیا بلکہ جھنڈا بلند کیا اور دنیا بھر میں اپنا ایک نام پیدا کیا۔
آپ کی تڑپ کے دنیا مجھے میرے نام کی وجہ سے نہیں میرے کام کی وجہ سے پہچانے پھر زندگی میں وہ لمحہ آہی گیاجس نے ٹیکنالوجی کی تاریخ بدل دی اور ایک سافٹ ویئر بنایا جو اب دنیا کا ہر ڈیویلپر استعمال کرتا ہے۔ آپ نے او ر آپ کے تین دوستوں نے کرسر اوراے آئی جو ایجاد کیا وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کامحافظ ہے ۔مسلمان کبھی بھی کسی سے نہیں ڈرتا، صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہے اور اس کا ایمان ہے کہ موت اس کے ہاتھ میں جیسی بھی ہو جہاں بھی آنی ہوگی آئے گی ،لہٰذا کسی سے نہ ڈرو صرف اللہ ہی سے ڈرو اور پاکستان نہ آنے کے لوگ مشورے دے رہے ہیں۔ یہ سب دل سے تم سے محبت ضرور کرتے ہیں لیکن غالب محبت اللہ کی ہویہ نہ بھولو وہی بات تم نیکی کو پہنچ ہی نہیں سکتے، جب تک اپنی عزیز ترین شے اللہ کی راہ میں قربان نہ کر دو ،یہ ہم بھول جاتے ہیں۔ وہی ہو گا جو رب چاہےگا ۔
اللہ تعالیٰ کبھی بھی کسی نیک عمل کو، جذبے کو ضائع نہیں کرتا، سرخرو کرتا ہے۔ اللہ تو ہمیشہ نیک اور صالح لوگوں کو آزماتا ہے تو اس لیے نہ ڈرو اپنا مشن جاری رکھو۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔ آپ کو اور آپ کے سارے ساتھیوں کو آپ سب کے والدین کو، پورے پاکستان کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ!ہمارے تمام ساتھیوں کو ہمیشہ خوش گوار ماحول اور زندگی عطا فرمائے آمین۔ یہی ہمارے لیے سب خیر صدقہ جاریہ بنیں۔آمین




































