لیڈیزلاؤنج اینڈ کیفےماڈل ٹاؤن اے بہاولپور

بنت یعقوب

آج لیڈیز لاونج میں نوجوان بچیوں کا ایک پروقاراجتماع منعقد کیا گیا، جس کا عنوان

"یوتھ ٹاک ود دین آڈیشن" تھا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی اسلام کی روشنی میں ملکی ترقی، سماجی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اجتماع میں شہر کے کالجز ، یونیورسٹی اور دیگر اداروں سے منسلک بچیوں نے شرکت کی۔

تقریب کی مہمان خصوصی (ڈاکٹر فرحت العین طیبہ) پلاسٹک اینڈ استٹھیک سرجن تھیں جو جنوبی پنجاب کی پہلی فیملی پلاسٹک سرجن ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ان کی آمد پر ضلعی نگران یوتھ سنیہ عمران نے گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز رومیصہ حسیب کی پرسوز تلاوتِ سے ہوا۔ضلعی نگران یوتھ نے شعبہ کا تفصیلی تعارف دیا اور نوجوان بچیوں کے سامنے ان کا وژن واضح کیا ،انہوں نے کہا کہ کے جے آئی یوتھ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں دین و دنیا کے درمیان توازن قائم کرنے کی عملی تربیت دینا ہے ۔

مہمان خصوصی کے ساتھ بچیوں نے اپنی مہارتوں، کیریئر اور سماجی مسائل اور ذاتی درپیش مسائل پر خیالات کا اظہار کیا ،اس ڈسکشن میں
ڈاکٹر فرحت العین طیبہ نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے یوتھ کو ملک کا حقیقی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے زندگی کے تمام پہلوؤں اور وسائل کے مؤثر استعمال اور مہارتوں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "نوجوانوں کو نہ صرف مستقبل کی تعمیر بلکہ ذاتی بہتری اور اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے عملی مہارتیں سیکھنی چاہئیں۔ پاکستان کا مستقبل ٹیکنالوجی , روشن خیالی اور اسلام کے نظام سے وابستہ ہے۔"

نائب صوبہ اور صوبائی کوارڈنیٹر بہاولپورعابدہ لطیف کو بھی نگران یوتھ نے گلدستہ پیش کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں یوتھ کو مایوسی سے بچنے اور انتھک محنت کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے اسلام کے نظام کو سیکھنے اور عملی طور پر اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے کی ترغیب دی اور کہاکہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور خود کو آگے بڑھ کے اقامت دین کے لیے پیش کریں ۔

عابدہ لطیف کی پر خلوص اور جامع دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا ۔شرکا کا تعارف لیا گیا اور ممبر شپ فارم بھی پر کروائے گئے،نائب نگران آئی ٹی متبشرہ یونس کی خوبصورت کمپئرنگ سے آخر تک پروگرام کی رونق برقرار رہی ۔ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا ، یہ اجتماع یوتھ کے لیے انتہائی معلوماتی اور حوصلہ افزا ثابت ہوااور یوتھ نے اسے بے حد پسند کرنے کے ساتھ ساتھ عملی تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور: بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار، پولیس کی مزید تحقیقات جاری

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یومِ مئی (امبرین معیز)

امبرین معیز

کسی بھی ملک کو چلانے کے لیے افرادی قوت اس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ افراد جو ریاست کے انتظام کو

... مزید پڑھیے

اخلاقی زوال اور عدم برداشت (بلاک)

صنوبر واسطی

پہلا منظر

" قربانی کے جانور کی خدمت کرنا ثواب ہے" جب سے خالد کو یہ معلوم ہوا اس نے یہ طے کیا ہوا تھا کہ اس سال بقرعید پرمیں اپنا

... مزید پڑھیے

بنیادی سہولیات سے محروم محنت کش (افروز عنایت)

افروزعنایت

میں ٹیرس میں کھڑی تھی کہ اس شدید گرمی میں سامنے ایک ساتھ ستر سالہ بوڑھے کباڑیے پر نظر پڑی جو پسینےمیں شرابور اپنی

... مزید پڑھیے