گھر میں شیمپو بنائیں

بال دھونے کے لیے بازار کا عام شیمپو استعمال نہ کریں بلکہ گھریلو شیمپو استعمال کریں جس کی ترکیب یہ ہے

گلیسرین صابن ۔ ایک ٹکیہ

پانی ۔ ایک پیالہ اور ایک انڈا

گلیسرین صابن کو کچل کر ایک بڑے پیالے پانی میں اُبال لیں اور ٹھنڈا ہو جانے کیلئے رکھ دیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر وہ جیلی کی طرح بن جائے گا انڈے کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس جیلے میں ملا لیں اسے بالوں میں لگا کر اچھی طرح ملیںٖ ۔ اگر یہ محلول بہت گاڑھا ہو تو حسب مرضی پانی ملا لیں اور اس سے بال دھوئیں ۔ اس سے بال کافی حد تک بہتر ہو جائیں گے ۔