نورمقدم قتل کیس: فرد جرم عائد کرنے کیلئے14اکتوبرکی تاریخ مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں فرد جرم کے لیے 14اکتوبرکی تاریخ مقرر کر

دی۔ جمعرات کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 6 ملزمان کو پیش کیا گیا جہاں مرکزی ملزم ظاہر جعفر پہلی بار عدالت میں بول پڑا۔
ظاہر جعفر نے عدالت سے استدعا کی کہ میں معافی مانگتا ہوں اور روسٹر پر آکر بات کرنا چاہتا ہوں۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کی ضرورت نہیں ہے اور تاہم ٹرائل میں آپ کو بھی سنیں گے جس کے بعد جج نے ملزمان کو واپس بخشی خانہ لے جانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ملزمان کی ڈیجیٹل ثبوت کی کاپی مہیا کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی اور تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔