کراچی(رنگ نو ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ سندھ پیرالٰہی بخش مرحوم کی برسی آج منائی جائےگی۔اس سلسلے میں جمعہ کو بعد نماز عصر بی آئی بی
کوآپریٹوہاسنگ سوسائٹی کےزیراہتمام خواجہ ناظم الدین ہال (سوسائٹی ہا ل)میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کااہتمام کیاگیاہے جس میں پی آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدرپیر عبدالرشید،چیئرمین آصف احمد آرائیں،اعزازی سیکریٹری محمد سلیمان،سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ،معززین علاقہ شرکت کرینگے۔
جاری بیان میں چیئرمین سوسائٹی آصف آرائیں نے کہاکہ پیر الٰہی بخش مرحوم کو سرسید سندھ کہا جاتا ہے،ان کی کاؤشوں سے سندھ میں مختلف تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں آیا جن میں سندھ یونیورسٹی اور اردو کالج کے نام سرفہرست ہیں۔