حلقہ احباب قطر کی قطریونیورسٹی سے گولڈ میڈل پانے والے نوجوان کےاعزازمیں تقریب

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) حلقہ احباب قطر کے تحت قطریونیورسٹی سےسال 2020 میں اپنے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل

حاصل کرنے والےدو پاکستانی نوجوان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کی صدارت صدر حلقہ احباب قطر ڈاکٹر محمد اقبال نے کی۔ اس موقع پر بایولوجی اینڈ انوائرنمنٹل سائنس میں پی اپچ ڈی کرنے والے ڈاکٹرمحمد یوسف اشفاق اور مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے عدنان خان شریک تھے ۔

تقریب میں زاہد اعوان ، شیر علی، نور حسین، فیاض معاذ اور محمد ابراہیم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر حلقہ احباب قطرڈاکٹر محمد اقبال نے دونوں کامیاب پاکستانی نوجوانوں کو حلقہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ زاور قرآن مجید نسخے کے تحائف دیئے گئے ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ نئی نسل ہمار اروشن مستقبل ہے ،تاہم اس کی حوصلہ افزائی اوررہنمائی ہوتو یہ ہر میدان میں نمایاں خدمات انجام دے سکتی ہے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوانوں ڈاکٹرمحمد یوسف اشفاق اورعدنان خان کی شاندار کامیابی دوسرے نوجوانوں کے لئے مثال بنے گی اور یہ کامیاب نوجوان اپنے اس جذبہ کو دیگر نوجوانوں میں منتقل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے دونوں نوجوانوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ڈاکٹرمحمد یوسف اشفاق اورعدنان خان نے اپنی گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شعبہ جات میں آگے بڑھ کر بھرپورخدمات انجام دیں گے اور نئی نسل کیلئے اچھی مثال بنیں گے ۔