سندھ حکومت کا 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں انسداد کورونا

سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے, جبکہ 28 جون سے مزارات ، تفریحی پارکس ، جم اور سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ویکسین ڈوزز کی کمی کے باعث ویکسی نیشن مراکز صرف اتوار (کل) کو بند ہوں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا فضل ، سعید غنی ، ناصر شاہ ، مشیر قانون مرتضی وہاب ، پارلیمانی سیکرٹری قاسم سراج سومرو ، چیف سکریٹری ، آئی جی پولیس ، اے سی ایس ہوم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکریٹری انڈسٹریز ریاض الدین ، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر فیصل ، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور کور 5 ، رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محکمہ صحت نے ٹاسک فورس اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18 جون کو 13970 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 542 کیسز کا پتہ چلا جوکہ 3.9 فیصد تشخیصی شرح بنتی ہے۔
اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجموعی طور پر تشخیصی شرح کم ہوگئی ہے لیکن صرف کراچی میں ہی 8.08 فیصد تشخیصی شرح ہے۔ انہوں نے کہا جن اضلاع میں شرح کم ہے وہ یہ ہیں ضلع شرقی کی شرح 14 فیصد ، ضلع جنوبی 10 فیصد ، ضلع وسطی 9فیصد ، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر 7فیصد اور سکھر میں بھی 7فیصد شرح پائی گئی ہے۔
اجلا س کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے شروع ہونے والے ایک ہفتہ کے دوران سندھ میں 82 اموات ہوئیں ان میں سے کراچی شرقی 25 اموات ، ضلع وسطی 25 ، ضلع کورنگی 8، ضلع جنوبی اور ضلع غربی میں 6اور سکھر 4ہلاکتیں ہوئیں۔ 3 سے 18 جون تک 263 مریض انتقال کرچکے ہیں ان میں 75 فیصد یعنی 151 وینٹی لیٹرز پر ، 19 فیصد یعنی 49 وینٹی لیٹر سے ختم اور 24 فیصد یعنی 63 گھروں میں ہیں۔