
رحیم یار خان (ویب ڈیسک )رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر شیدانی شریف کے قریب ایک خوفناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جان
سے گئے،2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیدانی شریف کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالرنے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔














