"طب یونانی کی بقاء میں حکیم محمد سعید کا کردار" کے عنوان سے سمپوزیم کا اہتمام

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) حاذق طبیب،دانشور،مصلح قوم اورسماجی راہنما شہید حکیم محمدسعید کی شعبہ طب میں خدمات پر خراج تحسین پیش

کرنے کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن(پیم) اورہمدرد پاکستان کے اشتراک سے گزشتہ روز ہمدرد پاکستان کی صدر اور پیم کی سرپرست اعلی محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میں دوروزہ 14واں قومی سمپوزیم بعنوان "طب یونانی کی بقاء میں حکیم محمد سعید کا کردار" منعقد کیا گیا،جس کے افتتاحی سیشن میں ملک بھرسےاطباء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 سمپوزیم میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احسن قوی صدیقی بہ طور مہمان خصوصی مدعو تھے۔اُن کے ہمراہ سندھ یونی ورسٹی لاڑکانہ کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے جنہوں نے سمپوزیم کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا۔

پروفیسر ڈاکٹراظہرعلی شاہ  نےکہاکہ طب یونانی میں شہید پاکستان حکیم محمد سعید نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اُن ہی کی بدولت ہمارے اسلاف کے اثاثے و تہذیبی سرمائے طب یونانی کا احیاء ممکن ہوا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد شہید حکیم محمد سعید تمام اہل وطن کے لیے افسانوی مثال قابل تقلید شخصیت ہیں جو اتحاد تنظیم اور یقین محکم کی عملی نمونہ و تعبیربن کر اُبھرے۔ سماج کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب احترام اکابر اوراعتراف عظمت و خدمات ہو۔آج کی فکری نشست کے ذریعے یقینا نئی نسل شہید پاکستان کی علمی و عملی جدوجہد برائے تعلیم و صحت سے روشناس ہوگی اور اُن میں تحریک پیدا ہوگی کہ وہ اس عظیم انسان کے کردار و افکار کو بہ طور رول ماڈل اپنائیں۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ جدید ادویہ سازی جز کا علاج کرتی ہے کُل کا نہیں، جب کہ طب یونانی ایک مفصل متبادل طریق علاج ہے جو انسان کے بدنی و طبی اور روحانی مسائل کا پوری طرح سے احاطہ کرکے علاج تجویز کرتی ہے۔یہ اہم بات بھی ہمیں شہید حکیم محمد سعید نے سکھائی ہے۔آج عالمی سطح پرطب یونانی کی افادیت تسلیم کی جارہی ہے۔ یہ بڑی کامیابی آسانی سےحاصل نہیں ہوئی، بلکہ اس کے پیچھے شہید حکیم محمد سعید کی عظیم جدوجہد و کاوش ہے جو اُنہوں نے شب و روز محنت کے بعد عالمی ادارہ صحت سے طب یونانی کی افادیت اور اثر انگیزی کو منوایا۔ وہ اعلی ا پائے کے محقق، مصنف اور انٹرپرینیور تھے اور وادی مہران کی سنہری تاریخ کے زمانہ جدید میں داعی تھے۔طب یونانی سندھ کا ثقافتی و تہذیبی ورثہ ہے جس کے امین شہید حکیم محمد سعید بنے۔اب یہ ذمے داری اگلی نسلوں پر عائد ہوتی ہے کہ شہید حکیم محمد سعید کے افکار کی روشنی میں طب یونانی کی بھرپور ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نےکہاکہ شہید حکیم محمد سعید نے تین نسلوں کی اپنےماہ نامہ ہمدرد نونہال کے اداریے جاگوجگاؤ کے ذریعے ذہنی و فکری آبیاری فرمائی ہے۔ اچھا معالج وہ ہے جو مریض کی شکایات اور علامات دونوں کو دیکھتے ہوئے علاج تجویز کرے۔ شہید حکیم محمد سعید میں بہ طور طبیب یہ خوبی بدرجہ اتم موجود تھی۔طب یونانی مسلسل زوال پذیر تھی اور خود برصغیر پاک و ہند میں طب یونانی کو ماضی کی خرافات سمجھا جانے لگا تھا۔لیکن شہید حکیم محمد سعید نے عوام الناس میں طب یونانی ادویہ سازی اور مطب کا اعتماد بحال کیا۔وہ باقاعدگی سے مطب کرتے تھے اور ہر مریض کاخندہ پیشانی اور خلوص سے طبی معائنہ کرتے تھے۔روزانہ ہزاروں مرضاء علی الصبح اُن کی راہ کے منتظر ہوتے تھے اور پھر شہید حکیم محمد سعید اُن کی تکالیف اور طبی مسائل کو حل کرتے تھے۔ اُنہوں نے جدید جراحی کی کبھی مخالفت نہیں کی بلکہ وہ تو اتحاد ثلاثہ کے حامی و مبلغ تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ علم قدیم یعنی طب یونانی، جدید ادویہ سازی اور مہارت برائے جراحی کے مابین تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں۔

محترمہ سعدیہ راشد نے معزز مہمان مقررین کی تشریف آوری پر اظہارتشکر کیا اورطلبہ، نوجوان اطباء اور طبیباؤں کو نصیحت کی کہ وہ شہید پاکستان حکیم محمد سعید کے قول ’وقت اللہ کی امانت ہے اور اس کا درست استعمال عبادت ہے‘ کو اپنائیں اور اپنے بزرگوں کی خدمت کریں۔موبائل پر اپنا وقت برباد نہ کریں، اگر کوئی کام کی بات یا معلومات اکھٹا کرنی ہو تو ہی موبائل استعمال کریں۔حکیم صاحب کورس کی کتابوں کے علاوہ دیگر کتب کے مطالعے کی تلقین کرتے تھے۔ آپ سب بھی مطالعے کی عادت کو اپنائیں۔

سمپوزیم کے پہلے سیشن میں پیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان اور ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے بھی خطاب کیا اور شہید پاکستان حکیم محمد سعید کی ہمہ جہت شخصیت کےمختلف پہلوؤں اورشعبہ طب یونانی میں اُن کے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی۔

ملک بھر سے سمپوزیم میں تشریف لانے والے جید اطباءکرام نے سمپوزیم کے دوسرے فکری و علمی سیشن میں شہید حکیم محمد سعید کی ذات اور قومی خدمات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔جن میں حکیم راحت نسیم سوہدروی(شہید حکیم محمد سعید بہ حیثیت طبیب)، ڈاکٹر شہزاد حسین(عصر حاضر میں انسانوں کے مسیحا، حکیم محمد سعید)،حکیم غلام صدیق برڑو(طب یونانی میں جدید طرز تحقیق: فکر سعید)اورحکیم حامد نور نظامی(دوا سازی پر حکیم محمد سعید کی فکری جہت و سعی)سمیت دیگر کئی نامور اطباء شامل تھے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے