عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار،وضاحت سے مطمئن ہوں,وزیر اعظم

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا جو وزیر

اعظم نے قبول نہیں کیا ۔ وزیر اعظم کا کہناہےعاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پیش کئے گئے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں ،کام جاری رکھیں ۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری ایک بیان کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اثاثوں سے متعلق تفصیلی وضاحت بھی پیش کی ۔بعدازاں انہیں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔