
اسلام آباد( ویب ڈیسک،فوٹو فائل )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے
کہ وزیراعظم سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعہ کرانا چاہتے ہیں،آئین میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کراسکتے ہیں،براڈ شیٹ کی شفاف تحقیقات کرائیں گے۔سینیٹ کے شفاف انتخابات کروا کر ملک کا وقار بحال کریں گے ۔
منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دورا ن وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے سود کی مد میں6ٹریلین کی رقم ادا کی ہے۔حکومت نے براڈ شیٹ معاملہ پر بننے والے کمیشن کا سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید کو بنایا گیا ہے،شفاف تحقیقات ہوں گی،کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملہ پر اوپن کمیشن بنانے کی منظوری دی ہے،جسٹس (ر) عظمت سعید کو کمیشن کا سربراہ بننے پر انکار نہیں ہے،سینیٹ الیکشن میں ممبران کی خرید وفروخت نہیں ہونے دیں گے،براڈ شیٹ پر 45 دن کے اندر تمام کرپشن کی تحقیقات سامنے آجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملہ پر پی ٹی آئی کا م¶قف درست ثابت ہوا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا،قومی خزانے پر کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ این آر او کا کلچر ملک کو پسماندگی کی طرف لے گیا،اعلیٰ طبقات کو این آر او کے نام پر راستہ فراہم کیا گیا،کرپٹ اور بددیانت افراد کو سزائیں نہیں دی گئی،مفاہمت کے نام پر کرپٹ لوگوں کو معاف کیا گیا،کرپشن کو کوئی برائی سمجھتا ہی نہیں ہے،معاشرے میں کرپشن پر مذاق کیا جاتا ہے،کرپشن نہ کرنے والے کو لوزر سمجھا جاتا ہے،براڈ شیٹ میں بھی سیاسی مصلحت کے تحت کرپٹ لوگوں کو معاف کردیاگیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ کا سربراہ پانامہ لیکس کی طرح براڈ شیٹ پر بھی تحقیقات جاری ہیں،کرپٹ بددیانت اور قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا گیا ہے،براڈ شیٹ کو پیسہ دے دیا ہے یہ معاہدہ حکومت پاکستان نے کیا تھا،ہمیں5ہزار پا¶نڈ روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ ادا کرنا پڑتا اگر براڈ شیٹ کمپنی کو رقم فراہم نہ کرتے،سینیٹ کے الیکشن شفاف کرانا چاہتے ہیں،اس میں ارکان اسمبلی وسینیٹ کی خرید وفروخت کی جاتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا،۔














