
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )وزیراعظم عمران خان
کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، براڈشیٹ، فارن فنڈنگ، لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر بات چیت کی گئی،قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر ، الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیسز پر فرخ حبیب ، براڈ شیٹ پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ (ن) لیگ قبضہ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے ۔سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا، وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی جب کہ حکومتی ترجمانوں کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن سے قوم کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ میں ہمارا دامن صاف ہے اپوزیشن نے جو گڑھا کسی کیلئے کھودا اس میں خود گرگئی ہم نے ممنوع غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیںوزیراعظم نے غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی براڈشیٹ کیس میں فائدہ اٹھانے والے تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔
اجلاس میں لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں کھوکھر برادارن سے 38 کنال کی قیمتی اراضی واگزار کرلی ہے گجرانوالہ میں خرم دستگیر کے پٹرول پمپ سے بھی قبضہ واگزار کرالیا گیا قبضہ واگزار کرکے گجرانوالہ میں فیملی پارک بنادیا گیا قبضہ مافیا سے ہر قیمت پر قابض زمین واگزار کرائینگے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔




































