
لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس
میں جو بھی قصور وا ر ہو اسے پھکی ملنی چاہیے۔ جسٹس (ر)عظمت سعید پر اعتراض ہے تو کیا جسٹس (ر)قیوم اور جسٹس (ر)افتخار چودھری کا نام دے دیں،بلاول بھٹو زرداری سمجھ دار اور بالغ ہوگئے ہیں، جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوتا،عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے، الیکشن کمیشن کے باہر کی طرح پی ڈی ایم سے تعاون کو تیار ہیں، اگر وہ الیکشن کمیشن کی طرح ہمارے ساتھ تعاون کریں، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، بہت اچھی بات ہے،نہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ختم نبوت پر کوئی اقدام کر رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ سینیٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی ایک آدھی سیٹ بڑھے گی، یہ تو عمران خان کا بڑا پن ہے کہ وہ کہتا ہے کہ خفیہ ووٹ ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میری بات ریکارڈ کر لیں کہ جو لوگ یہ سوچے بیٹھے ہیں کہ عمران خان اس لیے جا رہا ہے سپریم کورٹ میں تاکہ ووٹ نہ کم ہوں تو پنجاب میں سیٹ کم ہونے کے بجائے ایک سیٹ بڑھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان ویسے ہی ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، وہ خراب ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ فضل الرحمن نے اسرائیل، کشمیر، ختم نبوت کے نام پر اس قوم کا بڑا وقت ضائع کیا ہے، اس ملک میں کسی کی جرا¿ت ہے کہ وہ ان چیزوں کے خلاف ہو سکے۔ایف آئی اے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، ایف آئی اے کوفعال بنانے جارہے ہیں۔ نادرا، ایف آئی اے کا ادارہ بہترہونے میں وقت لگے گا، شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے، کیس میں شہادتوں پر انحصار ہوگا، پی ڈی ایم والے وفا کریں گے تووفا کریں گے ستم کریں گے توستم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج سے زیادہ تو ایک مدرسے میں بچے ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایم والے جس طرح الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کیا اسی طرح احتجاج کریں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ بلاول بھٹوبالغ ہوگیا ہے، انہوں نے عدم اعتماد والی بات ٹھیک کہی ہے۔ جب وہ سچ بولنے لگتے ہیں لاہورکا میڈیا رکاوٹیں کھڑی کردیتا ہے۔براڈ شیٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)عظمت سعید بڑا قابل احترام نام ہے، براڈشیٹ کے معاملے پران کو جسٹس عظمت قبول نہیں، کیا انہیں جسٹس افتخارچودھری قبول ہے۔ اس معاملے پر جس کا بھی قصوراس کوپھکی ملنی چاہیے۔




































