
ام حسن
آج دادی جان کےگھرمیں دعوت ہے۔ سب بچے بہت خوش ہیں کہ وہاں چاچو اور پھوپھو بھی آئیں گی۔ جلدی جلدی تیاری کی اور دادی کے پاس پہنچ گئے۔ سب
ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ بات چیت کے بعد سب کے موبائل نکل آئے۔ جب دادی جان نماز پڑھ کر آئیں، تو دیکھا کہ سب اپنے موبائلوں میں مصروف ہیں کچھ دیر کے توقف پر وہ سب دادی جان سے ملنے لگے۔ دادی نے باتوں ہی باتوں میں ان کو اپنی جوانی کے قصے سنانے شروع کیے کہ جب ہم یونیورسٹی میں پڑھتے تھے تو ببول کا ایک بہت بڑا درخت تھا۔ ہم طالبات درخت کے سائے میں بیٹھ کر کمبائنڈاسٹڈی کرتی تھیں۔ درخت کی چھاؤں اور ٹھنڈی ہوائیں، وہ وقت بہت اچھا گزرتا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئی اجادات ہوئیں اور موبائل آ گئے۔
موبائل کے جہاں بہت سارے فائدے ہیں، وہیں موبائل نے لوگوں کو بے جا مصروف کر دیا ہے۔ اب لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا مشکل اور اپنے سے کئی گنا دور بیٹھے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرنا آسان لگتا ہے۔ محبتوں میں کمی آ گئی ہے۔ اب کسی کو کسی کے لیے وقت نہیں لوگ ایک دوسرے سے ملتے بھی ہیں تو موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے وقت میں طلبہ و طالبات اس درخت کو خوش رکھتے تھے سب یہاں آکر بیٹھتے،پڑھتے، سیکھتے،لیکن کچھ عرصے پہلے میرا وہاں سے گزر ہوا تو دیکھا کہ طلبہ و طالبات ابھی بھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں کتابیں ان کے سامنے کھلی ہوئی ہیں مگر سب اپنی پڑھائی سے بے نیاز، موبائل میں مصروف ہیں۔ م
وبائل سے فائدہ اٹھانا اچھی بات ہے لیکن اس کو اپنا اوڑھنا، بچھونا بنانابہت غلط بات ہے۔ دادی جان کی باتیں اور ان کی نصیحتیں سن کر سب شرمندہ ہوئے اور اپنے موبائل ایک ٹوکری میں لے کر دروازے کے قریب رکھ دیے۔ اب انہوں نے دعوت کو خوب انجوائے کیا۔ ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ لگائی اور بہت کچھ دادی جان سے سیکھا۔














