
آسیہ محمد عثمان
شادیوں کا سیزن ہے بھئی۔ تیرا کاروبار تو بہت ہی ذبردست چل رہا ہوگا۔ دن رات سلائی کرو اب تم۔۔۔۔ نازیہ سلائی کرنےمیں مگن تھی ۔بس ہاں ہوں
میں جواب دیتی۔رانی پھر پوچھتی ویسےکتنی سلائی لیتی ہےسادےسوٹ کے؟ چارسو۔ اورڈیزائن والے سوٹ کے؟ نازیہ نےاس بارمشین ایک طرف کی اور پھر پاٶں پھیلا کر بیٹھ گئی۔ ڈیزائن والے کپڑے مجھےکہاں آتے ہیں بس سادہ ہی سی لیتی ہوں۔ رانی نےحیرانی سے کہا۔ کیا کہے رہی ہےمحلے کی سب سے اچھی درذن ہے تواوربھول گٸی تونے تو پوری پوری برات ولیمے کے کپڑے سیے ہیں ۔ میرے نکاح کا جوڑا بھی تو تونے ہی سیا تھا۔ ہاں پراب کے ڈیزائن میری سمجھ سےباہرہیں ۔رانی نے دونوں پاٶں تخت پررکھے ۔۔۔۔۔
لےڈیزاٸن والی سلائی کیا مشکل ہے میں تجھے سیکھا دوں گی۔ اچھا تونے کب سیکھ لی سلائی جو مجھے سیکھاٸیگی۔ بٹن تک تو ٹانکنے نہیں آتے تجھے۔۔
نازیہ ایک سانس بولتی جارہی تھی۔۔۔اری سن تو سہی دیکھ میں بڑے گھروں میں کام کرتی ہوں ہرایک فیشن دیکھنےکو ملتا ہے اورآج کل تو ہماری بستی کی لڑکیاں بھی کچھ کم فیشن نہیں کرتیں۔۔۔
رانی نے نازیہ کو مطمٸن کرلیا ۔۔۔تو بس کپڑے لے لیا کر ڈیزائن بتانا میرا کام ہے۔ نازیہ نے بھی سر کھجاتے ہوئے ہاں کردی۔۔۔۔۔۔
باجی رانی باجی رانی تجھے نازیہ باجی بلارہی ہیں ۔۔
ہاں بھئی نازیہ تونے بچے کے ہاتھ پیغام بھیجا تھا خیر تو ہےکیوں بلایا مجھے؟
تیرے کہنے پر یہ ڈیزائن والے کپڑے لے لیے ہیں میں نے اب بتا کیسے سلائی کروں۔۔۔
یہ گلابی والا دیکھا کجھ ڈیزائن تو بتایا ہوگا نہ ؟
رانی کپڑا کھول کر دیکھ رہی تھی۔۔
نازیہ نےسوچتے ہوئے کہا پلازمہ ۔۔پلازہ۔۔پتہ نہیں کچھ ایسا ہی کہا تھا۔۔ رانی جھٹ سے بولی سمجھ گئی۔۔ہاں ہاں پلازو بس تو ایسا کرجیسے شلوار کٹتی ہے کپڑا ویسے ہی رکھ اور نیچے سے تھوڑا ڈھیلا رکھنا ،ارے ہاں پرانی فلموں میں جو ہیرو پہنتے تھے کھلے پائنچوں کی پینٹ وہ بنا دے اس میں سے۔۔۔ اب قمیض کا کوئی ڈیزائن بتایا ہے یا نہیں۔۔ نازیہ نے پھر سوچتے ہوئے کہا۔۔ کُرتی ہاں کرتی کہاں ہے۔۔رانی نے کمیض کا کپڑا بچھایا یہ لے کاٹ جتنی تو قمیض کی لمبائی رکھتی ہے نہ اس سے چار پانچ انچ کم کر دے بن گئ کرتی۔۔۔۔ نازیہ نے کپڑے سمیٹے اور سلائی شروع کردی۔۔ رانی پیچھے گلے میں ڈوری لگانے کو کہا ہے اب اتنے چھوٹے گلے میں ڈوری کیسے لگاٶں؟۔ دیکھ نازیہ آگے اور پیچھے کےدونوں گلےبرابر گہرے بنا کرپیچھے گلے میں ڈوری لگا دٸیو بس۔۔۔میری بہن رانی تونے اتنا کردیا کل اور آجا بس پورا سوٹ سل جائےگا دیکھ کےبتادیٸو ٹھیک سلا ہے۔۔
اگلے دن رانی گھر ہہنچ گئی۔ پلازمہ تو بلکل ٹھیک سِلاہےقمیض بھی بہترین سلی ہے۔آئےہائے یہ کیا کردیا رانی زورسے چلائی۔۔
نازیہ بھی ڈرگٸ۔ کیا کر دیا میں نے اچھی توسی ہے۔ رانی اپنا سرپکڑ کر بیٹھ گٸ۔ نازیہ میری بہن جب گلا بڑا بنا ہی دیا تھا تو اس میں یہ کپڑا لگا کر ڈیزاٸن خراب کیوں کر دیا یہ ہی تو فیشن ہے ،بڑے گلے کا۔۔اچھا میں یہ کپڑا ابھی اُدھیڑ دیتی ہوں۔۔
دوسرے دن رانی پھرنازیہ کے گھر آگئی۔۔ لا دکھا کرتی کا گلا ٹھیک کیا۔ ہاں اب ٹھیک ہے ۔۔ نازیہ نے اس بار دو سوٹ آگے رکھ دیے۔ رانی اس میں سے وہ بنے گا کیا کہا تھا اس لڑکی نے؟ کیپڑی کیپسی۔رانی بولی ہاں ہاں سمجھ گئی کیپری۔۔ کھڑاپاجامہ بنا کر ناپ سے تھوڑا چھوٹا کاٹ دے ۔ پہنے میں ایسا لگے جیسے کسی اور کےکپڑے پہنے ہوئے ہوں۔ بس اور یہ دوسرے کپڑے میں سے کٹ ورک والا ڈیزاٸن بنانا ہے۔نازیہ نےایک سوٹ اور آگے کر دیا۔ رانی نے اپنے پجامے کو دیکھا کر کہا یہ دیکھ سات سے آٹھ انچ کاٹ کر بٹن یا موتی لگا کر باقی حصہ کھلا چھوڑ دے۔ چل اب میں جاٶں ہانڈی بھی پکانی ہے۔
مہینہ ہوگیا نازیہ نا تونے مجھے بلایا نہ خود آئی خیر تو ہےطبیعت تو ٹھیک ہے تیری۔ ہاں شکر ہے اللہ کا ٹھیک ٹھاک مزے میں ہوں۔ نازیہ نے سلائی مشین بند کرتے ہوئے کہا بس سلائی بہت آرہی ہے، آج کل تو فرصت ہی نہیں۔۔ نہ صرف بستی کے بلکہ شہرسے بھی سلائی میرے پاس ہی آرہی ہے۔ میں تیری طرف آنے ہی والی تھی۔۔۔ رانی تو جیسے یہ سب سن کر ہی حیران ہوگئی توپھر تونے مجھے کیوں نہیں بلایا ،ڈیزاٸن پوچھنے کے لیے؟؟
رانی تیرابہت شکریہ جو تونے مجھے ڈیزائن سیکھائے۔ پر اب مجھےفیشن کی سمجھ آگئی۔۔ بس لباس کو کہیں سے بھی کاٹ دو اونچا نیچا کردو فیشن بن جاتا ہےفیشن کا مطلب ہے جسم دکھانا ۔کہنے میں یہ بات بری لگتی ہے پر کیا کروں مجھے یہی سمجھ آیا سومیں نے کہے دیا۔۔ اب کل ایک جوڑا سی کے دیا ہے اچھا بھلا تھا بلا وجہ دونوں بازوں پر ایسا ڈیزائن بناوایا،جس سے کندھے نظر آئے۔ اس لیے اب میں آسانی سے کم کپڑے میں بڑاسوٹ سی دیتی ہوں اورعورتیں خوش بھی ہوجاتی ہیں۔ رانی کی تو جیسے آواز ہی نہیں نکلی چپ چاپ دیکھتی رہی اورسوچنے لگی۔۔ کیا آچھا سمجھایا ہے فیشن کے بارے میں۔ بات ویسے سوچنے کی ہے۔














