
صبا احمد/ حریم ادب
رمضان مہمان صیام اور قیام کا مہینہ ہے۔جو ہم سے تقویٰ کا تقا ضہ کرتا ہےاور وہی گناہوں سےمعافی کی خوشخبری بھی لاتا ہے. جسم وجان کی مال کی زکوٰۃ کا بھی تقاضا کرتا
ہے تاکہ اپنےغریب اور ضرورت مند اور سفید پوش بہن بھائیوں کی دلجوئی ہووسکے. یہ اللہ تعالیٰ حکم دیتاہے،مال کو پاکیزہ یعنی صاف کرنے کا اور آپ کے مال میں برکت اور اضافہ ہوتا ہے . راشن اور دوسری ضروریات زندگی سے مدد سارا سال ہی کرتے رہنا جاہیے،مگر رمضان رواداری عدل وانصاف انکساری کا مہینہ ہے،جہاں یہ اللہ کا اور نزول قرآن کا مہینہ ہے وہیں یہ تربیت ہماری بھی کرتا ہےکہ انسانیت اور اخلاقیات انسانی زندگی کی معراج ہیں۔ حقوق اللہ اورحقوق العباد کتنےاعلیٰ مقام پر ہیں۔ رمضان نیکیوں کاموسم بہارہے۔اپنے رشتے داروں اور غریبوں کا خیال رکھنا کتنا ضروری ہے۔
اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیےخدیجہ بیگم سوچ رہی تھی راشن کے ساتھ کپڑے بھی بجھوادوں گی ۔اس دن رقیہ آپا کی وفات پرسکینہ خالہ کا سوٹ بہت پرانا لگ رہا تھا۔ان کے لیے دو نئے جوڑے بجھوا دوں،مگر بچے ہاتھ نہیں لگ رہے کے کوئی میرے ساتھ بازارچلے. آمنہ آج گھر پر ہے اسی سے کہتی ہوں.
'آمنہ جلدی سے تیار ہو جاؤ اتنے دنوں سے آپ کےامتحان سے فارغ ہونے کےانتظار میں شعبان گزرگیا۔رمضان بھی شروع ہوگیا ہے۔ایسےعید آجائے گی .مارکیٹ سے کپڑے لینے تھے اورجن کو رمضان میں سلوانے ہوتے ہیں۔ابھی دیں گے تو عید تک سلیں گے". خدیجہ بیگم نے کہا ۔۔'امی عام مارکیٹ سے خرید لیں، مگر آپ تومانتی نہیں۔۔۔۔ ابھی برینڈز کی سیل میں ہم اپنے لیے خرید لیتے،وہ مہنگے بھی ہوتے ہیں۔۔۔ ماسی کے لیے لوکل مارکیٹ سے لے لیتے ہیں۔ ان کو کونسا فیشن کا پتا ہے." خدیجہ بیگم نے کہا اب وہ بھی کہتی ہیں باجی سارا سال ہم آپ کی خدمت کرتے ہیں. عید کا اچھا سا سوٹ دیں، سستا جوڑابہت جلدی پھٹ جاتا ہےاور رنگ بھی کچاہوتا ہے۔ایک ہی بار دھونے میں خراب ہوجا تا ہے۔ہمیں بھی اپنے جیسے کپڑے دیں... اور جلدی دیں۔ رمضان کے آخر میں ہماری بھی درزن نہیں سیتی."آمنہ نے کہا ان کو چھوڑیں ہم ابھی خرید لیں گے تو ایک ماہ کیا پندرہ دنوں میں ڈیزائن بھی پرانا ہو جاتا ہے، پھر یونیورسٹی میں سب لڑکیاں عجیب سی سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہیں۔عید پرنیو آرائیول اوراپنے نئے ڈیزائن پراتراتی ہیں" آمنہ ن منہ پھلاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہم اور ماسی ایک سے کپڑے پہنے عید کے دن گھر میں گھوم رہے ہوں گے کالج و اسکول نہیں لگے گا ۔۔۔۔۔۔۔
اتنے میں فون کی گھنٹی بجی آمنہ نےاٹھایا تو درزن آنٹی کا تھا آمنہ نے منہ بسورتے ہوئےکہا سب درزی سے سلواتے ہیں۔ امی کو درزن سے سلوانا ہوتا ہے"اورامی کو کہا کہ رابعہ آنٹی درزن کا فون آیا ہے. "
خدیجہ بیگم نے خوش ہو کر فون تھاما اوربات کرنے کے بعد فکرمند سی لگیں۔
آمنہ نےپوچھا"
کیا کہ رہی ہے. "
کہ رہی ہےکہ بیس رمضان کے بعد میں کپڑے نہیں لوں گی اور نہ سیوں گی۔رمضان کں عبادت بھی کرنی ہے،اللہ سے گناہوں کی معافی مانگنےکاسنہری موقع کیوں گنوائیں۔رمضان ملا ہے مقدروں سے پھرملےنہ ملے." ....." اپ ان کوہی دیں گی کپڑے سلائی کے لیے .. آمنہ نے جھنجھلاتے ہوئے کہا"
امی میں بس برینڈ سےلوں گی اور دینے دلانے والے کپڑے آپ خود بازار سےجا کر لےلیں۔۔۔۔نہیں توعائشہ اس کی چھوٹی ہہن اس کوساتھ لے کرجائیں اورمیرے جیسا سوٹ کسی اور کومت لےکردیں ۔۔۔عید کے دن سارا گھر یونیفارم پہنےلگے گا۔ ہم بھی اور ماسی بھی"......
امی نے خفگی سے کہا بری بات ہے کہ" جو اپنےلیے پسند کرو وہ ہی اپنے بھائی کے لیے بھی "نبی کا فرمان ہے اور اللہ کا حکم" سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں. "تم نے پڑھا نہیں ،سنا بھی نہیں تو ہم اس سے منہ کیسے موڑسکتےہیں۔ حکم عدولی کرسکتے ہیں۔ نبی کریم صہ جو خود کھاتے اورپہنتے وہ اپنےغلام حارث رضی اللہ عنہا اورزید رضی اللہ عنہا کو بھی دیتے " اور ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے.افطاری بھی اپنے ساتھ کروائیں نہیں تو پہلے ان کو الگ سے نکال کردیں. آمنہ شرمندہ ہوئی اورخاموش ہو گئی۔
رمضان اللہ تعالی کی نعمتیں بخشیشیں برکتین سمیٹنے کامہینہ ہے اس کے آمنے جھک سجود کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا مہینہ ہے،اس ماہ نیوارائیول نہ بھی ہو تو کیا فرق ہےاور درزی کو سائزدینا حیا کے منافی ہے۔ ہم نامحرم کو اپنے اعضاء کو کیوں چھونےدیں۔دوسراوہ بیوہ ہے،اپنے خاندان کی کفالت کرنےکا واحد ذریعہ۔۔۔۔۔۔ یہ کپڑوں کی سلائی کرتی ہے. بہت خودار ہے، کسی سے مدد نہیں مانگتی تو میں اس طرح سلائی سے ان کی مدد کرتی ہوں۔
آپ یونیورسٹی کیا گئی اپنے دین کی تعلیمات بھول گئی. آمنہ خاموش ھوگئی."
اس کے بعد دونوں بازارکے لیے نکل پڑیں .














