چنگاری

 طلعت نفیس

بابا یہ والا بلا دلوادیں۔واصف نے بابا کی میلی گھیردار شلوار کا پائنچا کھینچتے ہوئے کہا ۔

ہاگل ہوگیا  ہے بے ۔رحیم نے بیدردی سے اس کا ہاتھ جھٹکتےہوئے کہا ۔

اماں انگریزی اسکول میں پڑھوا رہی ہےتوکیا تیرا باپ گورنر جنرل لگ گیا ہے۔

رابعہ  کا تعلق ایک پڑھےخاندان سے تعلق رکھتی تھی ۔بس کالج آتے جاتے وہ رحیم کی محبت میں گرفتار ہوگئی اور یوں وہ خاندان کی شدید مخالفت کے بعداس کی زندگی میں آگئی۔رحیم کے اوصاف تو شادی کے بعد کھلے ہڈ حرام ۔وہ نشہ بھی کرتا تھا ۔بس ایک  خصوصیت تھی کہ یہ گھر اسکے باپ کاتھا ۔اس کی ماں اچھی خاتون  تھیں۔شادی کے ایک سال بعد واصف اسکی زندگی میں آگیا۔

 رابعہ کا میکے سے خاص تعلق نہ تھاعید بقرعید کے علاوہ تینوں ماموں کے بچوں کی سالگرہ  جوباقاعدگی سے ہوتیں ۔ واصف کو سنہرا تاج لگائے ماموں کے بچے  کیک کاٹتے ہوئے ۔تو وہ بھی گھر آکر سالگرہ کی ضد کرتا۔بیٹا یہ تیرے پڑھے لکھے ننھیال کے چونچلے ہیں ۔ وہ لوگ واصف کو بالکل منہ نہ لگاتے ۔خاص طور پر چھوٹے ماموں کی اکلوتی بیٹی اور مغرور ۔۔۔ سامعہ اس کی ناک ہرنخوت سے چڑھی رہتی۔۔۔شعور آنے کے بعد اسنے ننھیال بھی جان چھوڑ دیا تھا۔ اسک ا دل چاہتا تھا کہ جو اس کے پاس نہیں ہے وہ سب سےچھین کرآگ لگادے۔

 

وہ دونوں باپ بیٹا گھر میں داخل ہوئے  توواصف کے آنسو چمک رہےتھے۔رابعہ نے دوڑ کرواصف کو کلیجے سے لگا لیا ۔کیا ہوا واصف؟؟وہ تڑپ کر بولی ۔ٹوایے چاہیے  تیرے رییس زادے کو ۔۔۔۔ رحیم تمسخرانہ انداز  میں سگریٹ  سلگاتے ہوئے  بولا۔اپنےنشے کے لیے  بھی تو پیسے لاتا ہے ۔اسکو بیٹ دلوا دیتا۔تو کیا ہوجاتا۔اس پہلی کو میرے کام کےپیسےملیں گے تو دلوا دونگی ۔وہ واصف کے آنسو پونچھتے ہوئے دکھی سی گویا ہوئی اور وہ پہلی کبھی نہ آئی ماں بہت محنت سے اس کو تعلیم دلوارہی تھی۔اور وہ آج تک اتنی ہی حسرت سے ۔کھلونوں کی دوکان کو حسرت سے دیکھتا۔

اس کی زندگی تو محرومی سےبھری ہوئی تھی ۔کبھی اسکول کے لنچ کے لئے پیسے نہ ہوتے۔ اس کواپنے رشتے داروں کےجمگھٹے میں کیک کاٹنے کی حسرت ہی رہی ماں کبھی لنچ  کے نام پر پاپڑ کی ایک تھیلی دلوا دیتی ۔۔۔وہ لے تو لیتا مگر شرم کے مارے وہ بیگ سے نہ نکالتا کہ اس کے کلاس فیلو اسکا مذاق  اڑایں گے۔اس کے اسکول میں اچھے گھرانے کے بچے پڑھتے جو چیپس کھاتے اور کولڈ ڈرنک پیتے وہ بس اپنی کلاس میں بیٹھا۔پڑھتا رہتا۔ کلاس فیلو اس لیے کہ اسکول میں اسکا کوئی دوست نہ تھا ۔وہ اپنے احساس  محرومی  کےباعٹ اپنے خول میں ہی بند رہتا۔

 وہ کلاس کا ٹاپر تھا۔ جب واصف میٹرک  میں تھا تو اس کا نشئی باپ روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا اور ماں انٹر کے بعد  داغ مفارقت دے گئی مگر اب وہ اس قابل ہوگیا تھا ۔کہ نوکری  کے ساتھ اپنی پڑھائ کاسلسلہ جاری  رکھ سکے واصف ایم بی اے کرنے کے بعد  وہ سعودیہ  میں سیٹل ہوگیا۔

تین کمروں کا فل فرنشیڈ فلیٹ اس کو آفس کی طرف سے ملا ہوا تھا ۔یہ علاقہ ایک ہل اسٹیشن ٹائپ تھا زیادہ آبادی نہ تھی۔اسکے فلیٹ کی ایک کھڑکی ۔یمبو کے ساحل سمندر پر کھلتی تھی ۔

آج چھٹی کا دن تھا ۔سردی رخصت ہو رہی تھی۔گلابی سردی موسم میں گھلی یوئی تھی۔شفق سے ابھرتا سورج دھیمے دھمے اپنی نرم گرم کرنیں  پھیلا رہاتھا ۔وہ کافی کا مگ ہاتھ میں لئے۔۔سمندر کی اچھلتی کودتی لہروں سے لطف اندوز ہورہا تھا ۔ اسکے کمروں میں ہر طرح کے کھلونے تھے ۔

اب اسکو پسند آتا وہ خرید لاتا مہنگی مہنگی چاکلیٹ ۔جام جیلی ہر وہ چیز جس کے لئے وہ بچپن میں ترستاتھا۔  اب اسکی پہنچ میں تھی ۔ اس کو گھر کی تنہائ کاٹتی۔۔اپنے خول میں بند تھک چکا تھا ۔

پاکستان  جانے کے لئے اسکامن انگڑاییاں لےرہا تھا ۔

 چھوٹےماموں اور مامی عالمی وبا کے باعث انتقال کر گئےتھےایک لمحےکووہ مغرور سامعہ اس کی نگاہوں میں  لہرائی۔۔۔ ۔۔یوں وہ پانچ سال بعد پاکستان آگیا تھا مگر اسکا ننھیال جانےکا دل ہی نہیں  چاہ رہا تھا

بہترین فائیو اسٹار ہوٹل میں وہ ٹہرا تھا۔مہنگے ترین مال میں پھرکروہ تھکا تواپنے محلےکی طرف نکل آیا۔ جب اسکا باہر جانے کاہوا تواس کو پیسوں کی ضرورت  پڑی ۔۔۔۔

تواسنے اپنا گھر ماموں کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔

بڑے ماموں  خاصے معقول آدمی تھے اوریوں اسکا گھر ماموں نےخرید لیا۔وہ تہیہ کرکے گیا تھا اب کبھی یہاں نہیں آئے گا مگرپر دیس میں رہ کر اپنے ملک کی یاد اسکو کھینچ لائی۔

بے اختیار  وہ اس ٹوائے شاپ پررک گیا جہاں وہ ایک دن اپنے ابا سےبیٹ کےلیےضد کر رہاتھا۔آج وہ یہ شاپ کم وبیش ساری خرید سکتا تھا ۔اس کے چہرے پر بے ساختہ  مسکرا ہٹ پھیل گئ۔

مما ! مجھے  یہ والا بیٹ دلوادیں۔وہ  چار ساڑھے چارسالہ بچے کی ملتجی آواز سنکر میکانیکی اندا میں گھوم گیا۔ایک بہت کیوٹ سا بچہ بائیس تییس سالہ ماں سے ضد کر رہا تھا۔ نہیں بیٹا دیکھو میں  والٹ گھربھول آئی ہوں ۔۔۔وہ بے بسی سے بولی۔۔اسکا لہجہ صاف چغلی کھا رہا تھا  کہ وہ بچے کو ٹال رہی ہے۔آپ روز یہ ہی کہتی ہیں۔وہ پاوں پٹخ رہا تھا۔۔ ٹیپو وہ آنکھوں میں  بے بسی کے آنسو چمک رہے تھے۔

واصف  نے  بے اختیار وہ بیٹ خرید کر مڑا  تو وہ گلی میں مڑ رہی تھی اور وہ انک والے  گھر میں گھسی تھی۔اسکے نقوش بھی جانے پہچانے تھے۔اس نے گاڑی میں بیٹ رکھا ۔اور بڑے ماموں  کے گھر مڑ گیا۔ 

ماموں مامی کی تعزیت بھی کرنی تھی۔چھوٹے ماموں کی بڑی بہواس پر خا صی مہر بان تھیں۔

ٹرالی بھر کر ناشتہ اس کے سامنے دھرا تھا۔ وہ دل ہی دل میں ہنس رہا تھا۔بھابھی نے ہی اس کو سامعہ کے بارے میں بتایاکہ اسنے پسند کی شادی کی ہے اور جس کو پسند کیا ۔وہ ایک بچہ اس کی گود میں ڈال کر طلاق دے کر چلا گیااور اب وہ واصف والے گھر کے ایک حصے میں رہ رہی ہے۔وہ وہاں سے واپس ہوا توغیرارا دی طور پراس گلی میں مڑ گیادروازے پر دستک دی ۔

کون؟ دلکش نسوانی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائ ۔

واصف ۔۔۔؟؟رابعہ پھپھو کے بیٹے

جی۔

اس نے ایکدم دروزاہ کھول دیا ۔آپ کب آئےسعودیہ سےوہ دوپٹہ  سرپر لیتے ہوئےبولی۔

مما کون ہے وہ کیوٹ سابچہ پردہ پکڑے کھڑاتھا۔ادھرآئیں بیٹااس نےپیارسے اس کو بلایا  ۔اس کو لیکر گاڑی کی طرف مڑ گیا اوربیٹ نکال کر اس کو تھمایا ۔یہ کیا؟ وہ دروازے  پرکھڑی جزبز ہورہی تھی ۔ مما یہ وہ ہی والا بیٹ ۔ من پسند بیٹ مل جانے سے خوشی سے اتاولہ ہو رہا تھا۔

اگرآپ اجازت دیں تو اندر آجاؤں اس کو دروازے میں ایستادہ دیکھ کر تھوڑا شوخ ہوگیا۔جی جی وہ گھبرا کرسائیڈ میں ہوگئی۔آپ نے اس کو بیٹ کیوں لاکر دیا۔ اب یہ ہر ایک سے مانگے گا۔ اتنے عرصے بعد آیا ہوں ۔اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں وہاں سے لیکر آتا۔اس کے تو سگے بھائی اور ان کے بچے بھی جھڑک کر بات کرتے۔اس کو اپنا سلوک واصف کےساتھ یاد آگیا ۔اس کی پلکیں جھک گئیں۔وہ چائےبنانے کچن میں چلی گئی .  وہ مسلسل  ٹیپو سے باتیں کرتا رہا اس کےساتھ کھیلتا رہا ۔وہ چائے لیکراندر داخل ہوتے ہوئے  گویا ہوئی اور واصف بھائی  شادی کرلی ۔۔؟

اس بارے میں سوچا ہی نہیں اورنہ ہی کوئی اس بارے میں سوچنے والا ہے۔

وہ چائے کا گھونٹ  لیتے ہوئے بولا۔کتنے دنوں  کے لیے آئے ہیں ۔اب شادی کرکے جائے  گا۔۔۔۔وہ بولی ہنہ ۔۔۔اسنے کپ رکھا اور کھڑا ہو گیا۔یہ میرا نمبر لکھ لو یہاں کا بھی اور سعودیہ کا بھی ۔۔۔۔جب تک ہیں تو چکر لگائے گا نا ۔۔۔اس نے رسمی  طور  پر کہا۔

جب اس نے سامعہ کو اس حال میں دیکھا تواس کو ایک کمینی سی خوشی ہوئی مگر ٹیپو کو دیکھ کر اسکو اپنا آپ نگاہوں میں گھوم گیا۔اسنے اپنے آپ کو ملامت کی۔

وہ سامعہ کا نمبر تو لایا نہیں تھا۔شاید وہ کال کرے مگر اسنے کال نہ کی ۔۔۔اسکو سامعہ سے زیادہ ٹیپو کی یاد تڑپا رہی تھی۔دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر بڑے ماموں  کے آفس  جاکر اس نے کہا کہ وہ سامعہ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

تائا ابو ور سارے گھروالوں کو   دیکھ کر سامعہ حیران رہ گئی۔واصف آیا تھا شام میں ۔۔۔۔وہ تم سےشادی کرنا چاہ رہا ہے ۔تایا ابو قطیعت سے بولے ۔

 من مانی کرکے دیکھ لی نا اور اور ٹیپو وہ ہکلائی ۔۔۔۔وہ اس کو ساتھ ہی رکھے گا۔۔آپ لوگوں نے میرے بارے میں سب بتا دیا ہے نا سامعہ تذبذب کا شکار تھی۔

 

پتہ نہیں کیا جادو کردیا تم نے بڑی بھابھی جو اپنی بہن کے لیے چکرمیں تھیں کلس کر بولیں اس کوتو کنواری لڑکیاں  مل جاتیں ۔

آج جمعہ  تھا اور ان کا نکاح بہت بڑے ہوٹل تھا ۔سارا انتظام واصف نے ہی کیا ۔ڈایزاینر سوٹ با رات اور ولیمے کا اس  نے خود اپنی پسند کا لیا تھا۔اور مہنگے پارلر میں اس کو تیار ہونے بھیجا تھا۔سامعہ کے ذہن میں عجیب و غریب سوچوں نے ہلچل مچائی ہوئی تھی ۔

کہ کہیں وہ اس سے پہلے کا انتقام لے رہا ہو ۔وہ اس کے ساتھ سلوک بھی تو بہت برا کرتی تھی ٹیپو صبح  سے غائب  تھا۔

واصف اس کو ساتھ  لیے گھوم رہاتھا ،جب وہ تیار ہوکر ہوٹل پہنچی تو بھابھی کے ساتھ تھی۔واصف بال روم میں داخل ہوا تو بہترین ڈیزائنر شیروانی  میں ملبوس اس کی چھب ہی نرالی تھی ۔بالکل ویسی ہی شروانی  ٹیپو کی تھی ۔

کیسی لگی آپ کو فادر سن سیم ڈریسنگ ۔۔۔۔اسکی نگاہیں عقیدت سے چھلک گئں ۔

اس نے اس ہی ہوٹل میں حجلہ عروسی  سجوایا تھا۔سامعہ کو کمرے میں پہنچا کرسب کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ ٹیپو کو ساتھ  لے جائیں  مگر وہ جانے  کو تیار نہ تھا۔پھر واصف نے ٹیپو کو کہا تو وہ فورا راضی ہو گیا۔

پا پا پکا پرامس نا کہ ایک گھنٹے  بعد آپ اور مما مجھے لینےآئیں گے ۔ ٹیپو نے واصف سے ہاتھ ملایا اور سامعہ کی طرف  آس سے دیکھا ۔اور باقی سب نیک خواہشات  دیکر نکل گئے ۔

ہاں جی سامعہ صاحبہ  ۔۔۔۔اسنے گہرا سانس لیے کر مسحور کن خوشبو اندراتاری ۔آپ چاہیں  تو چینج کرلیں ایک دو نارمل ڈریسز الماری  میں ہینگ ہیں  ۔

وہ میرے بارے میں آپ مجھ سے ہی سننا ۔۔۔نہیں بس ۔۔۔مجھےکچھ نہیں جاننا آپ کے بارے میں ۔بس آپ کی اورآپ کی پھپھو کی ایک سی ہی داستان ہے۔

میں نے سب سے پہلے آپکو اورٹیپو کو محلے کی ٹوائے شاپ پر دیکھا تو بیٹ کے لیے ضد کر رہا تھا اور میں وہاں کھڑا اپنا بچپن یاد کر رہا تھا میں بھی اسہی طرح روز اس دوکان کے سامنے رک کرروتا مگر کبھی ابا گالیاں دیتے ہوئے  اور اماں ایسی ہی جھوٹی تسلیاں  دیتیں مگر میں کبھی بھی اپنی خواہشات پوری نہ کرسکا ۔

جب آج میں اور ٹیپو  ایک مشہور ریسٹورنٹ کے سامنے سے گزرے تو ٹیپو رک کر دیکھنے لگا ۔

ہم اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک بچی کی سالگرہ ہو رہی تھی۔وہ حسرت سے بولا انکل میری تو کبھی برتھ ڈے ہی  نہیں ہوئی۔مجھے اپنی بچپن کی تمام محرومیاں عود کرگئیں۔رشتے داروں کا سلوک ۔

میرے بس میں اتنا تھا کہ میں کسی ایک کو واصف بننے سے بچالوں ۔میرے اندرآج بھی ایک محروم  بچہ ہے ۔جب ہم سعودی عرب جاییں گے تو دیکھنا پورے گھر میں ہر طرح کے کھلونے ہیں مگر اپنےاندر کے واصف کی محرومی کو نہ مٹا سکا ۔اس لئے میں نے ٹیبو کو واصف بننے سے بچا لیا۔

وہ یہ کہ کر بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔سامعہ نے اس کے ہاتھ پکڑ کر بچپن میں کیے گئے سلوک پر معافی مانگنے لگی۔

آپ چینج کرلیں ہم ٹیبو کو لینے چلتے ہیں ۔اس نے بھاری  آوازمیں کہا۔ایک نظر اپنی دلہن کو پیارسے دیکھ تو لیں ,اتنا پیسہ لگا ہے میک اپ میں وہ شوخی سے بولی۔

 نہیں پہلے ٹیپو کو لینے چلتے ہیںوہ انتظار کررہاہوگا۔اب تو زندگی بھر ساتھ رہنا ہے۔وہ جلدی سے بولی انشاء اللہ۔

سہاگ رات نہ سہی سہاگ دن منالیں۔ کل ٹیپو کو اسکول چھوڑ کر۔۔واصف نے شرارت سے اس کی ناک دباتے ہوئے  کہا۔

وہ شرما کر الماری  کی طرف مڑگی۔

ختم شد