
حصہ اوّل
حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ قرآن مجید میں ان کی کہانی "سورۃ یوسف" کے نام سے آئی ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے۔
وہ سب سے کم عمر اور بہترین اخلاق و کردار کے حامل تھے۔ ان کے والد حضرت یعقوب علیہ السلام انہیں بہت محبت کرتے تھے۔ ایک دن حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب دیکھا کہ گیارہ ستارے، سورج اور چاند ان کے سامنے سجدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ خواب اپنے والد سے بیان کیا۔ حضرت یعقوب علیہ السلام فوراً سمجھ گئے کہ یہ خواب ان کے بیٹے کی تقدیر اور عظمت کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور انھوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو اپنے بھائیوں کو اس خواب کے بارے میں نہ بتانے کی ہدایت دی۔
حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی ان کے والد کی آپ سے محبت سے جلتے تھے اور کسی نہ کسی طریقے سے انہیں مٹانے کی سازش کرتے تھے۔ جب بھی وہ اپنے بکروں کو چرا نے لے کر جاتے تو اپنے والد سے کہتے کہ حضرت یوسف علیہ السلام ہمارے ساتھ آ جائیں۔ حضرت یعقوب علیہ السلام ہمیشہ انکار کرتیاور کہتے کہ وہ بہت کم عمر ہیں۔ جب حضرت یوسف علیہ السلام کی عمر سولہ سال ہوئی، تو بھائیوں نے ضد کی کہ وہ اب یوسف علیہ سلام کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ بلاآخر ان کے والد نے اجازت دے دی۔
جب وہ گھر سے کافی دور پہنچے، تو بھائیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو مٹانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیض اُتاری اور انہیں ایک خشک کنویں میں پھینک دیا۔ ان کے چھوٹے بھائی کی فریاد کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے اسے بھوک سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔
واپسی پر، انہوں نے ایک بھیڑکو ذبح کیا اور حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیض کو اس کے خون سے رنگ دیا۔ وہ گھر پہنچے اور روتے ہوئے اپنے والد سے کہا کہ جب وہ اپنی بھیڑوں کو چرا رہے تھے، تو ایک بھیڑیا آ کر ان کے بھائی کو کھا گیا۔ حضرت یعقوب علیہ السلام ان کی کہانی پر یقین نہ کیا اور بس صبر کیا، اللہ سے دعا کی کہ وہ ان کے محبوب بیٹے کو دوبارہ ملا دے۔ دریں اثناء ایک قافلہ جو کنویں کے پاس سے گزرا، پانی نکالنے کے لیے رک گیا۔ انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں میں دیکھا تو تو انھیں باہر نکال کراپنے سامان میں چھپایا لیا اور مصر لے آئے۔
اس طرح حضرت یوسف علیہ السلام مصر پہنچے۔ غلاموں کے بازار میں خریدار ان پر بہت متوجہ ہوئے کیونکہ وہ ایک خوبصورت نوجوان تھے۔ اس کی خوبصورتی کی شہرت شہر میں پھیل گئی۔ مصر کے گورنر اور بادشاہ کے اعلیٰ افسرفوطیفار نے حضرت یوسف علیہ السلام کے بدلیایسی قیمت پیش کی جو کسی کے بس کی نہ تھی اور حضرت یوسف علیہ السلام کو اپنے گھر لے آیا اور اپنی بیوی زلیخا کو بتایا کہ وہ انہیں اپنے بیٹے کی طرح اپنانا چاہتے ہیں۔
زلیخا، حضرت یوسف علیہ السلام کی خوبصورتی سے اس قدر متاثر ہوئی کہ وہ ان کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے کی کوشش کرنے لگی۔ اللہ کے نبی نے کبھی ایسی برائی کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں کیا اور حضرت یوسف علیہ السلام نے زلیخا کی پیشکش کو رد کیا۔ جب وہ دروازے کی طرف دوڑنے لگے تو زلیخا نے ان کی قمیض پیچھے سے پھاڑ دی۔ دروازے پر وہ فوطیفار سے ملے۔ زلیخا نے اپنے شوہر کو بتایا کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس پر فوطیفار نے غصے میں آکر حضرت یوسف علیہ السلام پر الزام لگانے کی کوشش کی۔ لیکن ایک بچہ جس کو فوطیفارپال رہا تھا، وہ بول پڑا اوراس کا ذکر قرآن مجید میں کچھ یوں آتاہے:
"اور اس کے گھر کے ایک گواہ نے گواہی دی کہ اگر اس کی قمیض سامنے سے پھٹی ہو تو وہ سچ کہتی ہے اور وہ جھوٹے ہیں اور اگر اس کی قمیض پیچھے سے پھٹی ہو تو وہ(زلیخا) جھوٹ بول رہی ہے اور وہ سچے ہیں۔"
سورۃ یوسف، چھبیس اور ستائیس
قمیض واقعی پیچھے سے پھٹی تھی اور فوطیفار نے اپنی بیوی پر شدید غصہ کیا۔ شہر کی خواتین نے زلیخا کی حرکتوں کے بارے میں سنا اور ان کا مذاق اُڑانے لگیں۔ زلیخا نے اپنی توہین کا بدلہ لینے کے لیے انہیں حضرت یوسف علیہ السلام کو دکھانے نے لیے کھانے پرمدعو کیا اور جب سب کے ہاتھوں میں پھل کاٹنے کے لیے چھریاں تھیں تو اس نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کسی بہانے سے اندر بلایا۔ اس قدر ان کے جمال سے متاثر ہو کر خواتین نے اپنی انگلیاں کاٹ لیں اور کہا، "یہ انسان نہیں ہو سکتا، یہ تو فرشتہ ہے!"
زلیخا حضرت یوسف علیہ السلام سے ناراض ہو گئی کیونکہ اس کی وجہ سے اس کا مذاق اُڑایا گیا۔ غصے اور مایوسی میں آ کر اس نے جھوٹے الزامات کی بنا پر حضرت یوسف علیہ السلام کو قید کروا دی۔
زلیخا کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے فوطیفار نے حضرت یوسف علیہ السلام کو قید کرنے کا فیصلہ کیا، باوجود اس کے کہ وہ بے گناہ تھے۔ اس نے کہا کہ لوگ اس کی بیوی کی حرکتیں بھول جائیں گے جب حضرت یوسف علیہ السلام جیل میں ہوں گے اور اس کی عزت بحال ہو جائے گی۔
اس دن حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ دو اور لوگ بھی قید ہوئے۔ ایک بادشاہ خادم تھا اور دوسرا شاہی باورچی۔ دونوں پر بادشاہ کو زہر دینے کی سازش کا الزام تھا۔ اگلے دن خادم نے حضرت یوسف علیہ السلام سے کہا، "میں نے خواب میں دیکھا کہ میں انگور پیس رہا ہوں اور بادشاہ کے لیے جام بنا رہا ہوں"۔ باورچی نے کہا، "میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سر پر روٹی کا ٹوکرا اٹھا کر جا رہا ہوں اور پرندے اس روٹی کو کھا رہے ہیں"۔
دونوں نے دیکھا کہ حضرت یوسف علیہ السلام ایک معزز اور نیک شخص ہیں اور ان سے اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھ لی۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے اس موقع کو اللہ کے دین کی تبلیغ کے لیے استعمال کیا اور انہیں وعدہ کیا کہ وہ ان کے خوابوں کی تعبیر بتا دیں گے اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ خاص طاقت اللہ کی طرف سے انہیں دی گئی ہے۔














