ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آخری تین وارم اپ میچزکل کھیلے جائیں گے

برسبین ( اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں آخری تین وارم اپ میچز 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ

ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ افغانستان کے خلاف برسبین میں کھیلے گی۔، آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا راﺅنڈ آسٹریلیا میں شروع ہو گیا ہے۔سپر راﺅنڈ میں شامل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچوں کا سلسلہ 19 اکتوبر کو ختم ہوجائے گا اور 19 اکتوبر کو آخری تین وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا۔دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان جبکہ تیسرا اور آخری وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔