
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیاہے۔
مہمان اسکواڈ ایک 4 روزہ اور5 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے،بنگلہ دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔ٹورمیں شامل پانچ میں سے ون ڈے میچز بنگلہ دیش نے جیتے تھے۔














