قائد اعظم ٹرافی کا چوتھا راﺅنڈ کل سے شروع ہو گا

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)قائد اعظم ٹرافی 23 ۔ 2022 کے چوتھے مرحلے کا آغاز کل ہفتے سے ہو گا۔ بلوچستان کی ٹیم سدرن پنجاب،

خیبرپختونخوا کی ٹیم سندھ اور ناردرن کی ٹیم سینٹرل پنجاب سے نبردآزما ہو گی۔
پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کا چوتھا مرحلہ ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ،جبکہ ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تین راﺅنڈ مکمل ہونے کے بعد ناردرن کی ٹیم 59 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔