شہبازشریف نے تاریخی بجٹ خسارے کو حکومتی دعوؤں کی تردید قرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) قائد حز ب اختلاف شہبازشریف نے تاریخی بجٹ خسارے کو حکومتی دعوؤں کی تردید قرار دے دیاہے۔ اپوزیشن لیڈر نے ایک بیان

میں کہاکہ تاریخ میں پہلی بار بجٹ خسارہ ملکی جی ڈی پی کے 10 فیصد سے بھی زائد ہونا کورونا سے بھی زیادہ پریشان ہے۔
شہبازشریفنے کہاکہ گزشتہ برس بجٹ خسارہ 7.1 فیصد ہونے کا حکومتی دعوی غلط ثابت ہوا، آج سچائی ثابت ہوئی کہ یہ جی ڈی پی کا 9.1 فیصد ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اِس سال حکومت کا دعوی بجٹ خسارہ 9.1 فیصد کا ہے لیکن آزادماہرین معیشت کے نزدیک یہ جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد ہوگا۔شہباز شریف نے کہاکہ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ تاریخی بجٹ خسارہ کورونا وبا سے پہلے ہی ہماری معیشت چاٹ چکا تھا،بجٹ اعدادوشمار گواہی دے رہے ہیں کہ کورونا وبا سے پہلے ہی بجٹ خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا،موجودہ حکومت بجٹ خسارے کے علاوہ گردشی قرض قابو کرنے میں بھی مکمل ناکام رہی۔
شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں گردشی قرض تین گنا رفتار سے بلند ترین سطح 2.1 کھرب روپے پرپہنچ چکا ہے،حکومت عوامی سرمایہ کی امانت کا احساس کرے، قوم کا مستقبل گروی نہ رکھے۔