
اسلام آباد،کراچی (ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔سکھر میں رنگ آف فائر کا نظارہ کیا گیا۔سورج گرہن صبح9
بجکر 26منٹ پر لگنا شروع ہوا۔ملک کے مختلف شہروں کرا چی،اسلام آباد،سکھر،کوئٹہ،گوادرمظفرآباد اور چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، دن گیارہ
بجکر 26منٹ پر سورج گرہن عروج پر تھا،ایک بجکر 6منٹ پر اس کا اختتام ہوگیا۔پاکستان کی طرح دنیا کے مختلف ممالک،سعودی عرب، چین،شمالی بھارت اور کئی افریقی ممالک میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا۔یہ سال کا پہلا سورج گرین تھا۔
ماہرین نے سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھنے جبکہ علمائے کرام نے تواہم سے بچنے اور کثرت سے استغفار کی ہدایت کی تھی۔
دریں اثنا ملک بھر میں شہری اللہ تبارک وتعالی ٰ کی بارگاہ میں مغفرت طلب کرتے رہے۔گھروں میں بھی قرآن پاک کی تلاوت،جبکہ نماز کسوف بھی ادا کی گئی۔
ادھر سورج گرہن کے باعث لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نماز کسوف ادا کی گئی،نماز کسوف میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق بھی موجود تھے۔
دریں اثنا سعودی عرب میں بیت اللہ،مسجد بنوی ﷺ ودیگر تمام مساجد میں سورج گرہن کے باعث نماز کسوف ادا کی گئی اورمغفرت اور سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔





































