پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اب جمعرات کو وزیرآباد سے روانہ ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)ایک دن میں تین دفعہ شیڈول میں تبدیلی،لانگ مارچ اب منگل اور نہ ہی بدھ بلکہ جمعرات کو

روانہ ہوگا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ جمعرات کو وزیرآباد میں شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا، اس کے بعد جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ شاہ صاحب لیڈ کریں گے اور میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ لیڈ کروں گا، خیبر پختونخوا سے بھی تین اطراف سے مارچ ہو گی۔
پی ٹی آئی اسد عمرکا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈا پور، مالاکنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید، پشاور ویلی سے قیادت کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔ فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سےکروں گا۔ ہفتے کو جھنگ، اتوار فیصل آباد، پیر جڑانوالہ، منگل چنیوٹ اور بدھ کو سرگودھا ہوگا۔
دوسری جانب ٹویٹرپر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز وزیرآباد سے 10 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے