
اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نےعظیم فلسفی شاعرڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر
عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم آفس نے اس حوالےسے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم نے9 نومبرکوعلامہ اقبال کے نظریات کواجاگرکرنے کیلئے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہےجو 3روز میں اپنی رپورٹ
انہیں پیش کرے گی ۔اس دن کی مناسبت ست ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرامزاور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ماضی میں 9 نومبر کی چھٹی ختم کر دی گئی تھی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹی کی بحالی کی منظوری دی ہے ۔




































