
راولپنڈی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمرنے واضح کیا ہے کہ 26نومبرکوتحریک انصاف کا دھرنامری روڈ پر ہی ہو گا
تاہم جگہ کا تعین ابھی ہونا باقی ہے۔
یہ بات اانہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او آفس میں انتظامیہ کے ساتھ 26 نومبر سے متعلق اجلاس ہوا ہے 26نومبرکوپاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ملک کیلئے دو راستے ہیں ایک جو75 سال سے چلا آیا ہے ۔دوسرا آزادی کا راستہ بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان کی عوام کیلئے نہیں ہوئے پچھلے 7 مہینوں میں ملک کی معیشت کا بُرا حال ہوا ہے جن لوگوں نے سازش کرکے ضمیروں کی منڈی لگائی انہوں نے حکومت میں آکر اپنی سارے کیس ختم کروائے جو لوگ ڈیل کرکے آئے انہوں نے نیب کے قوانین میں ترمیم کرکے این آر او لے لیا 26نومبر پاکستان کیلئے اہم دن ہے پنڈی والے خوش قسمت ہیں یہ معرکہ پنڈی میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گولی کھانے کے باوجود خان راولپنڈی آرہا ہے راولپنڈی والے خان کا ہر اوّل دستہ بنیں گے پوری قوم نے پچھلے 7 ماہ میں دلیری دکھائی ہے عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے لہٰذافول پروف سیکورٹی کے انتظامات کررہے ہیں۔ دھرنے کے مقام کیلئے ابھی فیصلہ نہیں ہوا انتظامیہ کے ساتھ ابھی پھر میٹنگ ہے۔ اس میں فیصلہ ہوگا دھرنے کا مقام مری روڈ ہی ہے لیکن جگہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہوگا۔




































