
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذوالحج 1441ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 21 جولائی کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی
صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذوالحج کے چاند کا اعلان کیا جائے گا اور ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔














