
تہران : ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بند ی ہوگئی ،جنگ بندی پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا ہے،جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروائی
،ایران نے جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے ۔
گزشتہ رات ایران نے کویت ،بحرین ،قطراورعراق میں امریکی اڈوں کا نشانہ بنا یاتھااوران پرمیزائل حملےکیےتھے،ایران نے یہ حملےامریکا کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے جواب میں کیے تھے ۔
اسرائیل کی جانب سےبھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ کہ جنگ بندی ہوچکی ہےاوردونوں فریق اس جنگ بندی پر عملدرآمد کریں ۔
ادھر پاسداران انقلاب کےکمانڈرانچیف میجرجنرل باکپورنےکہا کہ اگرامریکا نےدوبارہ جارحیت کی توایران کی جانب سےمنہ توڑ جواب دیا جائےگا۔انہوں نے ایرانی قوم اور شہدا کو جنگ میں فتح پرمبارکباددی ہے ۔














