سونا 150روپے مہنگا،85ہزار200روپے تولہ ہوگیا

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 150 روپے کے اضافہ کے بعد سونا 85200روپے

فی تولہ ہوگیا۔

دس گرام  سونے کی قیمت 128 روپے بڑھ کر73045 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا11 ڈالراضافہ کے بعد 1469 ڈالر فی اونس کی سطح پرآگیا۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق مقامی مارکیٹ میں چاندی 1020 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔