
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی
ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 86300 روپے فی تولہ ہوگیا ۔
دس گرام سونا 171 روپے کی کمی کے بعد 73988 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی کے بعد 1466 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق جمعہ کو چاندی 1140 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔














