کراچی میں ٹماٹرکے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام)کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،ٹماٹر250روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔


ٹماٹر کے نرخ تاریخ کے بلند ترین سطح پر آنے پر شہری حیران وپریشان ہیں اورٹماٹر خریدنے سے قاصر ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 14ماہ قبل 20سے 25روپے کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر اب 250روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔انہیں ڈر ہے کہ دیگر اشیا کی طرح ٹماٹر کے یہ نرخ مارکیٹ میں مستقل براجمان نہ ہو جائیں۔
دکاندار ٹماٹر مہنگے ہونے کی وجہ بتانے سے قاصرہیں۔دکاندار اسرار کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے مہنگے دامو ں ٹماٹر لانا پڑرہے ہیں۔انہوں نے ریٹ لسٹ دکھاتے ہوئے شکوہ کیا کہ شہری مہنگے داموں ٹماٹر نہیں خرید رہے۔
ٹماٹر کے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ ایران سے ٹماٹرکی درآمد بند ہے، کوئٹہ سے بھی ٹماٹر کی آمد میں کمی آئی ہے،جبکہ سندھ میں ٹماٹر کی فصل ابھی تیار نہیں ہے،اس کے آنے میں بھی تھوڑا وقت لگے گا،ٹماٹرکی قیمتیں اسی لیے بڑھی ہیں۔